تل ابیب ۔11دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے انکشاف کیا کہ شام کے ساتھ سکیورٹی معاہدے بارے جاری بات چیت کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دمشق نے نئے مطالبات پیش کیے ہیں جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے۔ صہیونی وزیر خارجہ نے کہا کہ تل ابیب شام کے ساتھ ایک سکیورٹی …
نئے مطالبات ،شام کے ساتھ سکیورٹی معاہدے میں مشکلات کا سامنا ہے،اسرائیل
مزید خبریں
تل ابیب ۔11دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے انکشاف کیا کہ شام کے ساتھ سکیورٹی معاہدے بارے جاری بات چیت کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دمشق نے نئے مطالبات پیش کیے ہیں جس کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے۔ صہیونی وزیر خارجہ نے کہا کہ تل ابیب شام کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن اب فاصلہ پہلے کی نسبت زیادہ ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات میں بڑھتا ہوا فاصلہ شامی موقف میں تبدیلی اور اضافی شرائط پیش کرنے کی وجہ سے ہے، تاہم انہوں نے نئے مطالبات کی تفصیل نہیں بتائی۔








