ٹوکیو۔17اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی نامورٹینس سٹار،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا جمعہ کو جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ سے باہر ہو گئیں۔ای ایس پی این کے مطابق 28 سالہ میزبان ٹینس سٹار نائومی اوساکا کو بائیں ٹانگ کی انجری کے باعث میچ سے قبل ہی دستبردار ہونا پڑا۔یوں 27 سالہ رومانیہ کی ٹینس سٹار جیکولین کرسچیان نے باآسانی ٹورنامنٹ …
ناؤمی اوساکا ٹانگ کی چوٹ کے باعث جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل سے دستبردار

مزید خبریں
ٹوکیو۔17اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی نامورٹینس سٹار،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ نائومی اوساکا جمعہ کو جاپان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ سے باہر ہو گئیں۔ای ایس پی این کے مطابق 28 سالہ میزبان ٹینس سٹار نائومی اوساکا کو بائیں ٹانگ کی انجری کے باعث میچ سے قبل ہی دستبردار ہونا پڑا۔یوں 27 سالہ رومانیہ کی ٹینس سٹار جیکولین کرسچیان نے باآسانی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان کے شہر اوساکا کے یو سوبو ٹینس سینٹرمیں جاری ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل میچ سے قبل جاپان کی نامورٹینس سٹار،چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ 28 سالہ نائومی اوساکا کو بائیں ٹانگ کی انجری کے باعث ستبردار ہونا پڑا اور ان کی غیر موجودگی میں رومانیہ کی جیکولین کرسچیان کو واک اوور کے ذریعے سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔
یہ رواں سال جیکولین کرسچیان کی تیسری سیمی فائنل میں رسائی ہے۔ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق نائومی اوساکا دوسرے راؤنڈ کے میچ کے آخر میں زخمی ہو گئی تھیں اور وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکیں۔نائومی اوساکا نے جاپان اوپن میں اپنے پہلے دو میچز میں واکانا سونوبے اور 2024 کی چیمپیئن سوزن لیمینز کو شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ناؤمی اوساکا چار مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن رہ چکی ہیں، حال ہی میں چائنا اوپن اور وہان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں بھی شکست کھا چکی ہیں۔








