نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔صادق سنجرانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کے عزم کو سراہا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے حصول کے لیے کی …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔صادق سنجرانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کے عزم کو سراہا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔