نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلیکایا نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ دوستانہ و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کولاکلیکایا نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دیرینہ دوستی اور برادرانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات پیر کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترکیہ کی فعال شرکت پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک نائب وزیر خارجہ نے اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی پرتپاک مہمان نوازی اور بہترین انتظامات کو سراہا۔دونوں فریقین نے دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔








