اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلیفون کیا۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا شہزادہ فیصل بن فرحان نے گرمجوشی سے جواب …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ،موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلیفون کیا۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا شہزادہ فیصل بن فرحان نے گرمجوشی سے جواب دیا۔ نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








