نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایس سی او رکن ممالک کی قیادت کے ہمراہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کی قیادت کے ہمراہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے ایس سی او وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایس سی او رابطوں، استحکام اور …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کی قیادت کے ہمراہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے ایس سی او وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایس سی او رابطوں، استحکام اور باہمی مفاد پر مبنی ترقی کے لیے ایک کلیدی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا ہے۔