اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کی شام ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حالیہ حملوں بشمول ترکیہ کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی …
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو ، خطے کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کی شام ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حالیہ حملوں بشمول ترکیہ کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کشیدگی میں کمی اور تحمل کے مظاہرے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کی حمایت میں مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔








