نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری افسران کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا۔ وفد پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور اقدام کے تحت پاکستان کے دورے پر ہے اور لاہور میں سول سروسز اکیڈمی میں تین ہفتوں پر مشتمل ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کرے گا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا وزارتِ خارجہ میں بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری افسران کے وفد کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں بنگلہ دیش کے سینئر سرکاری افسران کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا۔ وفد پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور اقدام کے تحت پاکستان کے دورے پر ہے اور لاہور میں سول سروسز اکیڈمی میں تین ہفتوں پر مشتمل ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کرے گا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 53 برس بعد ہونے والا یہ دورہ دوطرفہ ادارہ جاتی تبادلوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نالج کوریڈور کا آغاز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے اگست 2025 میں ڈھاکہ کے دورے کے دوران کیا گیا تھا جہاں انہوں نے پانچ برسوں میں بنگلہ دیشی طلبہ کےلئے 500 وظائف کا اعلان کیا تھا۔
اب تک 74 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ تبادلہ پاکستان-بنگلہ دیش تعلقات میں بڑھتی ہوئی مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے قیادت کی سطح پر مسلسل روابط، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی سطح کے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔








