نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس دوران خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس دوران خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی تازہ صورتحال بارے تبادلۂ خیال اور حالیہ حملوں بشمول بحرین میں پیش آنے والے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے بحرین اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔\932








