نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا ٹیلیفون

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے منگل کو ٹیلیفون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے نئے سال کی آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کومبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائب وزیر اعظم نے بھی ان کے خیر …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے منگل کو ٹیلیفون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے نئے سال کی آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کومبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم نے بھی ان کے خیر سگالی کے جذبہ کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے فروری 2026ء میں ازبکستان کے صدر کے دورے کی باقاعدہ تصدیق کی۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔