نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان گفتگو میں خطے کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور فریقین کے درمیان مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے پرامن حل اور خطے و دنیا میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔









