نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کفایت شعاری پالیسی پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ منگل کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیرصدارت فیول سبسڈی اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے شرکا کو موجودہ ایندھن کی فراہمی اور کھپت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ان علاقوں سے ایندھن کے حصول میں ہونے والی پیش رفت بھی بتائی جو جنگ سے متاثر نہیں ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی کفایت شعاری پالیسی پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کو فیول سبسڈی پروگرام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ادائیگیوں کی موثر نگرانی کی جائے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیر آئی ٹی، پٹرولیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

مزید خبریں