نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک بالخصوص یورپی یونین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کے حوالے سے اجلاس

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک بالخصوص یورپی یونین (ای یو ) کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کے حوالے سے ساتواں اجلاس منعقد ہوا ۔تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ پاکستان کی تجارتی اور برآمدی کارکردگی میں اضافے کو ترجیح دی جائے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوست ممالک بالخصوص یورپی یونین (ای یو ) کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کے حوالے سے ساتواں اجلاس منعقد ہوا ۔تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ پاکستان کی تجارتی اور برآمدی کارکردگی میں اضافے کو ترجیح دی جائے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی شراکت داری کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مارکیٹ تک رسائی ، برآمدی کارکردگی میں اضافہ اور متعلقہ فریقین کے درمیان موثر رابطہ کاری میں مزید بہتری لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت کیے گئے وعدوں اور کنونشنز پر موثر پیش رفت اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان کی تجارتی اور برآمدی کارکردگی میں اضافے کو ترجیح دی جائے، طے شدہ اقدامات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مارکیٹ تک رسائی اور پاکستان کے لیے اقتصادی مواقع بڑھانے کے لیے رابطہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے۔

اجلاس میں وزیر تجارت، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹری خارجہ امور آمنہ بلوچ، وفاقی سیکرٹری تجارت، وفاقی سیکرٹری داخلہ، برسلز میں پاکستان کے سفیر، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے وفاقی و صوبائی سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں