نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات

جدہ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان مصر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور غزہ سمیت …

جدہ۔11جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان مصر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور غزہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور فلسطینی عوام کے منصفانہ حق کی حمایت پر زور دیا۔

مزید خبریں