نائب وزیراعظم /وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کی شب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ خطے کے تمام متعلقہ فریقین کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کی شب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ خطے کے تمام متعلقہ فریقین کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے گریز کریں اور علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔