نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے فالو اپ اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ بجٹ کےلئے ٹیکس پالیسی سے متعلق تجاویز پر غور و خوض جاری رکھا گیا۔
نائب وزیراعظم وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ بجٹ کےلئے ٹیکس پالیسی سے متعلق تجاویز پر غور

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے فالو اپ اجلاس کی صدارت کی جس میں آئندہ بجٹ کےلئے ٹیکس پالیسی سے متعلق تجاویز پر غور و خوض جاری رکھا گیا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے مختلف تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ متوازن اور ترقی پر مبنی اقدامات کئے جائیں جن کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا، محصولات میں اضافہ اور سرمایہ کاری سمیت معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ کمیٹی نے اس بات کو بھی دہرایا کہ ایسی متوازن اور ترقی دوست پالیسیاں اپنائی جائیں جو محصولات میں اضافہ کریں جبکہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو اضافی بوجھ سے محفوظ رکھا جائے۔ اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔







