نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارتِ خارجہ کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ‘اسلام آباد مذاکرات’کے دوران ان کی محنت، لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری فراہم کرنے پر ان کی کوششوں کی تعریف کی اور اسے تعمیری روابط، امن کے فروغ اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔








