اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، مجید تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں 13ویں پاک۔ایران دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) سے قبل تعارفی ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، اہم علاقائی و کثیرالجہتی معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، مجید تخت روانچی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، مجید تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں 13ویں پاک۔ایران دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) سے قبل تعارفی ملاقات کی۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، اہم علاقائی و کثیرالجہتی معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
13ویں پاک۔ایران بی پی سی آج پیر کو اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے، جس کی قیادت بالترتیب پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ اور ایران کے نائب وزیر مجید تخت روانچی کر رہے ہیں۔








