نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات

ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار اور چین کے وزیراعظم …

ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار اور چین کے وزیراعظم نے باہمی اور کثیرالجہتی تعاون خاص طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دائرہ کار اور علاقائی تعاون کا جائزہ لیا اور "شنگھائی سپرٹ” کے اصولوں کو سراہا۔ انہوں نے عالمی مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔