ڈیووس۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈیووس میں منعقدہ 56ویں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں پاکستان اور فن لینڈ کے مابین تعاون کو …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے56ویں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ڈیووس۔21جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ڈیووس میں منعقدہ 56ویں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں پاکستان اور فن لینڈ کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مستقبل پر مبنی اور باہمی طور پر مفید شراکت داری کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔








