نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ،خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے دونوں رہنماؤں نے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے کشیدگی میں کمی، تحمل و بردباری اور بین …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے دونوں رہنماؤں نے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے کشیدگی میں کمی، تحمل و بردباری اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستان اور مصر کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے تعمیری سفارتی کاوشوں کی حمایت میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔