اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں جلد خراب ہو جانے والی اشیاءِ خوراک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں ان کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ زائد پیداوار کی بروقت برآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ پیر کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی وزیراعظم کی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت ، جلد خراب ہو جانے والی اشیاءِ خوراک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں جلد خراب ہو جانے والی اشیاءِ خوراک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ملک میں ان کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ زائد پیداوار کی بروقت برآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ پیر کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق خطے میں تجارت کے بدلتے ہوئے رجحانات اور بعض روایتی راستوں میں حائل رکاوٹوں کے پیشِ نظر، کمیٹی نے برآمدات کے لیے متبادل راستوں، سمندری گزرگاہوں اور نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں برآمد کنندگان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور اسٹوریج (ذخیرہ اندوزی)، لاجسٹکس اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر طلب اور قیمتوں کے رجحانات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ بہتر فیصلے سازی کے ذریعے پاکستان کی برآمدی مسابقت کو مضبوط بنایا جا سکے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، وفاقی وزیرِ تجارت،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت، اور تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








