نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلیفون پر گفتگو، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمہ اور سفارتی روابط نہایت اہم ہیں۔قطر کےوزیرِ مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔