"عینی شاہدین نے کہا ہے کہ پاک سرزمین لاکھوں مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، جنہوں نے قیامِ پاکستان کے لیے بے مثال جدوجہد اور ایثار کا مظاہرہ کیا۔”
پاک سرزمین لاکھوں مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، عینی شاہدین

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):ہجرت کے قافلے، قربانیوں کی داستانیں اورشہدا کا لہو پاکستان کی اصل بنیادہے،ماہِ اگست شروع ہوتے ہی آزادی کی خوشیاں لاکھوں عظیم قربانیوں کی یادوں کے ساتھ دلوں میں اُترآتی ہیں،پاک سرزمین لاکھوں مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کی عظیم قربانیوں کا روشن ثمر ہے۔
قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری نے بتایا کہ قیام کا اعلان ہوتے ہی مسلمان اپنے نئے وطن آنے کےلئے بہت پرجوش تھے،ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کےلئے اپنا سب کچھ قربان کیا،شہدا اورمہاجرین کی عظیم قربانیوں ہی نے پاکستان کی بنیاد رکھی، انہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔بزرگ شہری نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین لاکھوں مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کی عظیم قربانیوں کا روشن ثمر ہے،لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہونے والی آزادی ہمیں ہمیشہ اپنے بزرگوں کی جدوجہد اورعزم کی یاد دلاتی رہے گی۔








