"یومِ شہدائے پولیس آج منگل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔”
یوم شہدائے پولیس (آج) عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہاہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):یوم شہدائے پولیس آج( منگل کو)عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہاہے، اس کے منانے کا مقصد ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا۔فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہدا کی یاد میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔شہدائے پولیس کی قربانیوں کے اعتراف میں صدر مملکت، وفاقی وزرا، فوجی افسران اور صوبائی پولیس سربراہان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا ئے گا۔ملک کے طول و عرض میں پولیس کے چاق و چوبند دستے شہدا کی قبروں اور یادگار شہدا پر سلامی پیش کرنے کےساتھ ساتھ پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔چاروں صوبوں میں پولیس کے اعلیٰ افسران شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے ان میں تحائف بھی تقسیم کریں گے۔پولیس شہدا کی یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کےلئے مشعل راہ ہیں۔







