نائب وزیراعظم کی یورپی یونین کی نائب سے ٹیلیفون پر گفتگو،مختلف امور بارے تبادلہ خیال کیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس دوران مختلف امور بار تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس دوران مختلف امور بار تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے موجودہ علاقائی صورتحال کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باقاعدہ اور قریبی رابطوں کو سراہا۔ انہوں نے حال ہی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اسلام آباد مذاکرات بارے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کا جا کالس نے پاکستان میں امریکا ایران براہ راست مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کےلئے پاکستانی تعمیری کردار کو سراہا۔ فریقین نے تنازعے کے حل کےلئے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے تعاون کا مثبت انداز میں جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا