نائب وزیرِاعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سمیت واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس پر تبادلۂ خیال کیاجس میں دونوں رہنما شریک ہوئے تھے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نےنے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی …

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سمیت واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس پر تبادلۂ خیال کیاجس میں دونوں رہنما شریک ہوئے تھے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نےنے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔