ائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کی وزارتِ خارجہ میں سٹریٹجی اور انٹیلی جنس کے نائب وزیر جیونگ یوندُو نے ملاقات کی،
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کے نائب وزیر کی ملاقات، امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا

مزید خبریں
انطالیہ۔17اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمہوریہ کوریا کی وزارتِ خارجہ میں سٹریٹجی اور انٹیلی جنس کے نائب وزیر جیونگ یوندُو نے ملاقات کی، یہ ملاقات ترکیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیر جیونگ یوندُو نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔








