نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیرِ خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کراوک کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیرِ خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کراوک کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیرِ خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کراوک نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط اور مکالمے کے تسلسل کی کوششوں کو اجاگر کیا۔نارویجن وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار اور تنازع کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

ناروے کے وزیرِ خارجہ کی جانب سے نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے اوسلو فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اموراور امن و استحکام اور ترقی سے متعلق معاملات پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں