اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو عراق کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ فواد حسین کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری علاقائی کشیدگی اور اس کے وسیع تر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا عراق کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ فواد حسین کو ٹیلی فون ،موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو عراق کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ فواد حسین کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جاری علاقائی کشیدگی اور اس کے وسیع تر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے اور مزید عدم استحکام سے بچنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ مکالمہ اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا۔








