نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے تفصیلی مشاورت

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاک چین دوستی کے مستقبل کی سمت اور سی پیک کے دوسرے مرحلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک …

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاک چین دوستی کے مستقبل کی سمت اور سی پیک کے دوسرے مرحلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور فولادی دوستی کو سراہتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مشترکہ خیالات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔