نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات،ایس سی او کونسل کے سربراہان حکومت اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی وزارتِ خارجہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت اجلاس کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباددی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے …

ماسکو۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روسی وزارتِ خارجہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان حکومت اجلاس کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباددی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔

روس دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قیادت کی سطح پر روابط اور ادارہ جاتی مکینزم کے تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ اقوام متحدہ، ایس سی او سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر باہمی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔