اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکریٹری وزارت نجکاری نے پی آئی اےکی نجکاری کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی قیادت میں قائم کنسورشیم کی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے …
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، نجکاری کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے بروقت اقدامات پرزور

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکریٹری وزارت نجکاری نے پی آئی اےکی نجکاری کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی قیادت میں قائم کنسورشیم کی 135 ارب روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے اس کی منظوری کے لیے کابینہ کو سفارش کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ اس امید اور خواہش کے ساتھ نجکاری کے عمل کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ اس اقدام سے پی آئی اے اپنے سنہرے دور کو دوبارہ حاصل کر سکے۔اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر اعظم کے مشیران برائے نجکاری، صنعت و پیداوار، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ ، بلال کیانی، وفاقی سیکریٹریز برائے کابینہ، نجکاری، دفاع، قانون، توانائی، کمیشن برائے نجکاری، صنعت و پیداوار اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔








