نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے مشرق …
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
چین کےوزیر خارجہ وانگ یی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنمائوں نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر بھی تاکید کی کہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق مکالمے اور سفارت کاری کو آگے بڑھایا جائے۔دونوں ممالک نے پاکستان اور چین کے ہر موسم میں قائم رہنے والے سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی مضبوطی کا بھی اعادہ کیا، دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








