نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے منسک کے دوروں کو یاد کیا
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے منسک کے دوروں کو یاد کیا
دونوں جانب نے اس رفتار کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر روابط کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جانب نے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے بالخصوص تجارت، صنعت، زراعت اور رابطہ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ادارہ جاتی طریقۂ کار کو مزید مضبوط بنایا جائے۔








