ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 24ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر کرغز جمہوریہ کی کابینہ کے چیئرمین اور صدارتی انتظامیہ کے سربراہ عادل بیک کی سمالیف سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی قیادت سنبھالنے …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کرغز جمہوریہ کی کابینہ کے چیئرمین اور صدارتی انتظامیہ کے سربراہ عادل بیک کی سمالیف سے ملاقات
ماسکو۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 24ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر کرغز جمہوریہ کی کابینہ کے چیئرمین اور صدارتی انتظامیہ کے سربراہ عادل بیک کی سمالیف سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے ایس سی او کے اقدامات اور کرغزستان کی روٹیشنل صدارت سنبھالنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔









