ائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے مالیاتی نظم و ضبط، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے کاموں کو حکومت …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، وزیر اعظم کے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے مالیاتی نظم و ضبط، عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور وزارت کے کاموں کو حکومت کے اقتصادی ذمہ داری کے عزم سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ پاکستان کی سفارتی رسائی اور قونصلر خدمات متاثر ہوئے بغیر ایسے شعبے تلاش کریں جہاں اخراجات کو کم کیا جاسکے۔ نائب وزیراعظم نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کےلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے تحفظ کو جاری رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرز حکمرانی، شفافیت اور عوامی فنڈز کے موثر استعمال کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیا۔








