اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی کی دعوت پر 4 جنوری کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ …
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کے لیے چین کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی کی دعوت پر 4 جنوری کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔
بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ ترین مشاورتی فورم ہے جو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
اس مکالمے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ 2026ء میں پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کا بھی اعلان کریں گے۔ بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی روابط کا ایک اہم حصہ ہے اور آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جبکہ علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے باہمی وابستگی کا اعادہ بھی کرتا ہے۔








