نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور امن کے …

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور امن کے لیے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔