نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید …

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔