نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ توشیمیتسو موٹیگی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی افہام و تفہیم کا خیرمقدم کیا اور علاقائی استحکام اور وسیع تر عالمی برادری کے لیے اس کی اہمیت کا اعتراف کیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی ستائش کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ توشیمیتسو موٹیگی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی افہام و تفہیم کا خیرمقدم کیا اور علاقائی استحکام اور وسیع تر عالمی برادری کے لیے اس کی اہمیت کا اعتراف کیا۔
جاپان کے وزیرِ خارجہ نے اس پورے عمل کے دوران پاکستان کے مستقل مصالحتی کردار اور تعمیری کوششوں کے لیے جاپان کی طرف سے بہت تعریف اور ستائش کا اظہار کیا، جس نے حاصل ہونے والے نتائج کو آسان بنانے اور آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔دونوں رہنمائوں نے مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کےامور پر قریبی تعاون اور باقاعدہ تبادلہ خیال جاری رکھا جائے گا۔








