:وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے
پاکستان کی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا بلوم برگ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں واضح طور پر معاشی سمت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ پیر کو بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستانی معیشت بحالی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، معاشی نمو میں تیزی اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالیاتی شعبے کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے۔ مالیاتی خسارہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے اور ہم بنیادی سرپلس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کے اعتبار سے پاکستان کے پاس کم از کم تین ماہ کی درآمدات کے مساوی ذخائر موجود ہیں، بالآخر ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی نمو کی جانب بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ہم نے واضح طور پر سمت کا تعین کر دیا ہے کہ اب ہم معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر پائیدار اور وسعت پذیر اقتصادی ترقی کی طرف کس طرح پیش قدمی کریں گے۔








