ماسکو ۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ 17 تا 18 نومبر 2025ء ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوف، روسی وزارت خارجہ …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے

مزید خبریں
ماسکو ۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ 17 تا 18 نومبر 2025ء ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکسی سورووتسیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔








