نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، پاک-چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے انہیں شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ملک بھر میں …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے انہیں شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ملک بھر میں منعقد کی جانے والی مختلف یادگاری تقریبات اور سرگرمیوں کی منظوری دی۔دونوں ممالک اپنی ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی مناسبت سے متعدد مشترکہ سرگرمیوں کا بھی انعقاد کریں گے۔

مزید خبریں