اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنےوزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ اقتصادی اصلاحات کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں غور و خوض کا مرکز پلاننگ ڈویژن کو تمام معاشی پالیسیوں کے لیے ایک مرکزی کلیئرنگ ہائوس کے طور پر تشکیل دینا تھا جس میں معاشی اور متعلقہ وزارتوں اور نجی شعبے کے اہم شراکت داروں کی شمولیت ہو۔ …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ اقتصادی اصلاحات کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنےوزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ اقتصادی اصلاحات کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں غور و خوض کا مرکز پلاننگ ڈویژن کو تمام معاشی پالیسیوں کے لیے ایک مرکزی کلیئرنگ ہائوس کے طور پر تشکیل دینا تھا جس میں معاشی اور متعلقہ وزارتوں اور نجی شعبے کے اہم شراکت داروں کی شمولیت ہو۔
اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں اصلاحات اور سٹریٹجک اقدامات کے موثر اور مربوط نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ پالیسی اور ترقیاتی ونگز کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزراء منصوبہ بندی، خزانہ، توانائی (پاور)، اقتصادی امور ڈویژن، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ،چیف اکانومسٹ، سیکرٹری منصوبہ بندی اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔








