اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو دولت مشترکہ (کامن ویلتھ) کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوے سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ بدھ کووزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور جمہوریت، اچھی طرز حکمرانی، ترقی …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو دولت مشترکہ (کامن ویلتھ) کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوے سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
بدھ کووزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا اور جمہوریت، اچھی طرز حکمرانی، ترقی اور کثیرالجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔








