نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹزم کیلئے قائم کیے جانے والے سینٹر آف ایکسیلنس کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹزم کے لیے قائم کیے جانے والے سینٹر آف ایکسیلنس کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ادارے کے لیے مقام کے تعین اور جدید ترین سہولیات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کمیٹی کی پیش …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹزم کے لیے قائم کیے جانے والے سینٹر آف ایکسیلنس کے مشاورتی بورڈ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ادارے کے لیے مقام کے تعین اور جدید ترین سہولیات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کمیٹی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے معیاری خدمات کی فراہمی، تربیت یافتہ ماہرین، خصوصی طرز تعمیر اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے حوالے سے عالمی معیار کی بحالی، تعلیم، علاج معالجہ اور تحقیق کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری تعلیم، سپیشل سیکریٹری خزانہ اور صحت، تعلیم سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔