نائجیریا کے سکول سےمسلح شدت پسندوں نے 227 افراد کو اغوا کر لیا گیا

ہرارے۔22نومبر (اے پی پی):نائجیریا میں مسلح شدت پسندوں نے سینٹ میری کیتھولک سکول پر حملہ کر کے 215 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے یہ اطلاع عیسائی ایسوسی ایشن آف نائجیریا کے حوالے سے دی۔رپورٹ کے مطابق بعض اغوا شدہ طلبہ دورانِ حملہ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعہ اس …

ہرارے۔22نومبر (اے پی پی):نائجیریا میں مسلح شدت پسندوں نے سینٹ میری کیتھولک سکول پر حملہ کر کے 215 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے یہ اطلاع عیسائی ایسوسی ایشن آف نائجیریا کے حوالے سے دی۔رپورٹ کے مطابق بعض اغوا شدہ طلبہ دورانِ حملہ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔

اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومت نے علاقے میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندانہ حملوں کے پیشِ نظر اسکول انتظامیہ کو زائرین کے لیے ادارہ بند رکھنے کی ہدایت کی تھی، تاہم سینٹ میری اسکول نے سرکاری احکامات پر عمل نہیں کیا۔

اس سے قبل اریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسکول سے صرف 52 افراد کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم تازہ اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں نائجیریا میں شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 19 نومبر کو مغربی نائجیریا کے ایک چرچ پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ اس سے پہلے کیبی ریاست کے قصبے ماگا میں شدت پسند 24 طلبہ کو بھی اغوا کر چکے ہیں۔