لاگوس۔20نومبر (اے پی پی):نائجیریا میں ایک چرچ پر عبادت کے دوران مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل شمال مغربی قصبے ماگا کے گرلز کومپرہینسو سیکنڈری اسکول سے 25 طالبات کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ایک لڑکی اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ چرچ …
نائجیریا کے چرچ پر مسلح افراد کا حملہ، دو افراد ہلاک

مزید خبریں
لاگوس۔20نومبر (اے پی پی):نائجیریا میں ایک چرچ پر عبادت کے دوران مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل شمال مغربی قصبے ماگا کے گرلز کومپرہینسو سیکنڈری اسکول سے 25 طالبات کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ایک لڑکی اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
چرچ حملے اور طالبات کے اغوا کے واقعات اُس وقت سامنے آئے ہیں جب رواں ماہ کے اوائل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں عیسائیوں کے قتل کے دعوے پر فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی، جسے نائجیریا کی حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔تازہ حملہ منگل کی شام ریاست کوارا کے قصبے ایروکو میں پیش آیا، جہاں دورانِ عبادت فائرنگ کی آوازوں نے ماحول خوفزدہ کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے باہر چیخ رہے ہیں جبکہ ایک مسلح شخص عبادت گزاروں کا تعاقب کر رہا ہے اور دیگر حملہ آور لوگوں کی اشیاء لوٹ رہے ہیں۔ایک زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔








