ابوجا۔8دسمبر (اے پی پی):نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے مغربی افریقی ملک بنین کی درخواست پر بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کرنے کے لئے فوج تعینات کر دی ۔ شنہوا کے مطابق نائیجیرین صدر کے دفتر نے گزشتہ روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ صدر نے بنین کی درخواست پر نائیجیرین مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ بینن کو …
نائیجیریا نے بنین میں بغاوت کے خلاف آپریشن میں مدد کے لئے فوج تعینات کر دی

مزید خبریں
ابوجا۔8دسمبر (اے پی پی):نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے مغربی افریقی ملک بنین کی درخواست پر بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کرنے کے لئے فوج تعینات کر دی ۔ شنہوا کے مطابق نائیجیرین صدر کے دفتر نے گزشتہ روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ صدر نے بنین کی درخواست پر نائیجیرین مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ بینن کو بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں۔
بیان میں بتایا گیا کہ بینن نے نائیجیریا سے فوری فضائی مدد، بینن کی فضائی حدود میں نائیجیرین ایئر فورس کے جہازوں کی تعیناتی اور زمینی افواج بھیجنے کی درخواست کی تھی تاکہ بینن کے آئینی نظم و نسق اور اداروں کا تحفظ کیا جا سکے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اولوفیمی الوییدی نے کہا کہ درخواستوں پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ کچھ گھنٹوں کے بعد نائیجیرین حکومت کے دستوں کی مدد سے کنٹرول سنبھال لیا اور قومی ٹی وی سے بغاوت کرنے والوں کو باہر نکال دیا۔ مغربی افریقی ممالک کی علاقائی سیاست اور اکنامک یونین اکنامک کمیونٹی آف ویسٹرن افریقن سٹیٹس (ای سی او ڈبلیو اے ایس ) نے کہا کہ اس نے بنین میں ای سی او ڈبلیو اے ایس کی سٹینڈ بائی فورس تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، جس میں نائیجیریا، سیرالیون، آئیوری کوسٹ اور گھانا کے دستے شامل ہیں تاکہ حکومت اور فوج کو ملک کے آئینی نظام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مدد دی جا سکے۔








